Publisher: شہباز خان Sunday, 20 September 2026 Founder / Editor-in-Chief: شاہنواز خان
رئیس الاخبار DAILY NEWSPAPER

کسی کی جان گئی تو ذمہ دار جتھے لانے والے ہونگے،کوئی اسلام آباد آئیگا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے، لیڈرشپ سے درخواست کروں گا اپنے شہرمیں احتجاج کریں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی اسلام آباد آئیگا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔وفاقی دارالحکومت میں طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد کوئی دھاوا نہیں بولا جاسکتا، اگرکوئی اسلام آباد آئیگا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ سے درخواست کروں گا اپنے شہرمیں احتجاج کریں، کسی شہرکوبند یا کسی صوبے پر جا کرحملہ نہیں ہو سکتا، ایک طرف دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات ہو رہی ہے کہ مخصوص قبائل کے لوگ آ رہے ہیں، ہم شہدا کے جنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ لوگ احتجاج کرنے آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج امن وامان کی صورت حال پر اجلاس ہوا، لانگ مارچ کے لیے جتنی محنت کر رہے ہیں اگر اتنی محنت دہشت گردی کیخلاف کریں تو کامیابی ملے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نیاسلام آباد کی طرف مارچ کو ہر صورت روکنا ہے، سیاسی جلسے،جلوسوں اور جتھوں میں فرق ہوتا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا مارچ کے بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر توجہ دیں، ایک بھی جان گئی تو ذمہ دار آرگنائزر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ان کا اور ملک کا نقصان ہو گا، اپوزیشن میں ذمہ دارلوگ ہیامید ہے اس فیصلے کو ریویو کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ کو زیب نہیں دیتا کہ ایک طرف شہدا کے جنازے اٹھائیں، دوسری طرف دھرنوں کی تیاری کریں، تمام فورسز کو بتادیا ہیکہ ہر ممکن طریقے سے ان کو روکیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی صورت بدامنی نہیں پھیلانیدیں گے، جوانوں کو بتا دیا ایسا نہیں ہوگا کہ وہ گولی چلائیں توآپ چپ بیٹھیں، میں تومشورہ دوں گا عدالت کا فیصلہ آچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو سوچنا چاہیے دنیا کیاس وقت حالات کیا ہے، ماضی میں اسلحہ کا استعمال کیا گیا جس سے ہمارا بہت نقصان ہوا۔اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قریب ریڈزون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریڈزون کو جانے والے تمام 5 راستوں کو مکمل طورپربندکر دیا جائیگا، پانچوں راستوں پرکنٹینرز کی 2،2 لیئرز لگا کر بھاری نفری تعینات کی جائیگی